پشاور ‘کانگو وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا،تعداد 2ہوگئی

بدھ 10 جون 2015 14:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے حیات آباد ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا ‘رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی۔

(جاری ہے)

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ شخص 33 سالہ محمد ہاشم کا تعلق افغانستان سے تھا۔ جس کو کانگو وائرس کی تشخیص کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :