امریکی ماہرین کے پینل نے کارڈیو وا سکولر بیماریوں کا باعث بننے والے کولیسٹرول کو کم کرنے والی نئی دوا کی منظوری دیدی

بدھ 10 جون 2015 15:04

واشنگٹن ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) امریکی ماہرین کے پینل نے کارڈیووا سکولر بیماریوں کا باعث بننے والے کولیسٹرول کو کم کرنے والی نئی دوائی پرالیواینٹ کی تیاری کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ادویات سازی کے ماہرین کے پینل نے اس دوائی کی تیاری اور مارکیٹ میں لانے کے حق میں 13 ووٹ ڈالے جبکہ 3 ماہرین نے اس دوا کی تیاری کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے پینل میں شامل ماہرین کی اکثریت کی سفارش کے باوجود امریکہ کی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی اس ایڈوائس پر عملدرآمد کی پابند نہیں ہے تاہم ایف ساز کمپنی کے اعلی عہدیدار زرہوتی نے کہا ہے کہ کلینکل تجربات میں دوائی پرالیواینٹ کے کولیسٹرول میں کمی لانے کے شواہد ملے ہیں اور یہ ٹیکے کے ذریعے جسم میں داخل کی جانے والی دوائی سٹیٹنز سے بھی مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔