”شوگر آف“انسولین کو اعتدال پر لانے والی ذیابیطس کی شفا بخش دواء ہے‘ حکماء

بدھ 10 جون 2015 16:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ذیا بیطس کی وجہ سے جسم انسانی پر بہت سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے، ”شوگر آف“انسولین کو اعتدال پر لانے والی ذیابیطس کی شفا بخش دواء ہے۔ اِ ن خیالات کا اظہار صدر ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم طلحہ وحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، پروفیسر حکیم طاہر خاں، حکیم عبدالواحد، حکیم سید عارف رحیم اور حکیم ملک کلیم اللہ نے ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے زیر اہتمام ذیابیطس کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حکماء نے کہا کہذیا بیطس کے مریض مرض کی شدت سے کمزوری خاص میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امراض معدہ، نظر کی کمزوری، دل و دماغ، جگر، گردوں، بلڈ پریشر، جلدی امراض، اعصاب پٹھوں کی کمزوری قوت خاص میں کمی، تھکاوٹ اور تولیدی جراثیم کی کمی جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔سلیمانی دواخانہ لاہور کے طبی ماہرین نے حکیم عبدالوحید سلیمانی کی سرپرستی میں ذیا بیطس کے مرض کے خاتمہ کیلئے شوگر آف دوا تیار کی ہیں جس کی تیاری میں اعلیٰ اقسام کی نباتات، جمادات استعمال کئے گئے ہیں۔شوگر آف نہ صرف لبلبہ کے افعال کو درست کر کے انسولین کو اعتدال پر رکھتی ہیں بلکہ ذیا بیطس سے ہونے والی پیچیدگیوں میں بھی فائدہ مند ہیں۔