اسلام آباد میں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف مہم شروع ۔ڈرگ ایکٹ 1976ء پر سختی سے عمدرآمد یقینی بنایا جائیگا، خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز سیل کرنے کا فیصلہ ۔چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان کا دارالحکومت کے دیہی علاقوں کا دورہ، ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

ہفتہ 22 ستمبر 2007 17:41

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22ستمبر2007) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے جعلی ادویات کے خاتمے اور ڈرگ ایکٹ 1976ء پر سختی سے عمل درآمد کو دیقینی بنانے کیلئے مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو ڈرگ انسپکٹر سردار وشبیر احمد نے جی نائن فور میں چیکنک کے دوران عمران میڈیکل اسٹور کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا ہے۔

عمران میڈیکل اسٹور کا لائسنسن ایکسپائر ہو چکا تھا ڈرگ انسپکٹر نے تمام ادویات قبضے جمیں لے لیں اور میڈیکل اسٹور 14 دن کیلئے سیل کر دیا ہے۔ کیس مزید قانونی کارروائی کیلئے کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلاما آباد کو ہدایت کی ہے کہ ڈرگ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر مہم جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

ادھر چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان نے ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار اور ان کی کوالٹی کا جائزہ لیا، چیف کمشنر اسلام آباد نے ہفتہ کو ترلائی کا دورہ کیا تو اس موقع پر انہیں ترلائی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ایک مفصل بریفنگ دی گئی۔

چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان نے ترلائی میں اسلام آباد کیپیٹل ایڈمنسٹریشن کے آفیسرز کیلئے آفیشنل اکاموڈیشن کیلئے زیر تعمیر رہائشی کمپلیکس پر کام کی سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ رہائشی کمپلیکس تک ڈائرکٹ اپروچ کیلئے مین روڈ سے لنگ روڈ فراہم کی جائے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے بنی گالہ روڈ کی تعمیر میں کام مکی کوالٹی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ ہر ہفتے وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کا دورہ کرینگے اور اس وقت جو ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ان کی تعمیر، کام کی رفتار اور کوالٹی کو خود موقع پر جاکر جائزہ لینگے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ بنی گالہ میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے پائلٹ پروجیکٹ تجرباتی بنیادوں پر شروع کیا جائے اور کامیاب ہونے کی صورت میں اسے تمام دیہی علاقوں میں شروع کیا جائے۔

اس موقع پر معززین علاقہ اور آبادی کے مکینوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے خطیر رقم سے شروع کئے گئے منصوبوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ان منصوبوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان نے مقامی آبادی کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حلک کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاریں گی۔ چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان نے بتایا کہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ماہ رمضان کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں اب سبزی فروٹ کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

یہ بات چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان نے ہفتی کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیمیں روزانہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کی چیکنگ کر رہی ہیں، چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کدہ اب اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں شہری، دیہی علاقوں میں 20 کو آٹے کا تھیلا وافر مقدار میں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہے۔ شچیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اسلام آباد نے گزشتہ دو دنوں میں مارکیٹوں اورملوں سے آٹے، دودھ، بیکری آئٹمز، چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ، ہلدی، سرخ مرشوں اور دیگر اشیاء کے 100 نمونہ جات لیکر لیبارٹری بجھوائے۔

متعلقہ عنوان :