بھارت میں 23 سال کے دوران شوگر کے مریضوں میں 123 فیصد اضافہ

پیر 15 جون 2015 13:55

بھارت میں 23 سال کے دوران شوگر کے مریضوں میں 123 فیصد اضافہ

نئی دہلی۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بھارت میں 23 سال کے دوران شوگر ( ذیابیطس) کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ 123 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکا کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوولوشن کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا بھر میں 1990ء سے 2013ء تک اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں یہ مرض انسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے 10 امراض میں شامل ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیابیطس جیسے قبل ازیں ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کا مرض سمجھا جاتا تھا اب چین ‘ بھارت اور میکسیکو جیسے ترقی پذیر ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت میں اس مرض میں تیزی سے اضافے کی ایک اور وجہ گزشتہ 2 عشروں کے دوران لوگوں کے طرز زندگی میں آنے والی تبدیلیاں بھی ہیں خاص طور سے نوجوانوں کی خوراک اور رات دیر تک جاگنے خے مضر اثرات ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :