مچھروں کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے یہ خاصا موذوں موسم ہے؛اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد

منگل 16 جون 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) موجودہ موسم میں کھلے ماحول میں انڈے دینے والے مچھروں کا زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔ تاہم اس موسم میں انڈے دینے والے مچھروں خصوصا ڈینگی کی وجہ بننے والے لاروے کا جائزہ لینے کیل‘ے موزوں وقت ہے۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور مسلسل بڑھتے درجہ حرارت میں کھلے ما حول کے اندر مچھروں کا خاتمہ زیادہ آسان ہو گا۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسم فردواحد کیلئے موذوں وقت ہے اور اھتیاطی تدابیر پر عمل کر کے مستقبل میں ڈینگی کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں۔کیونکہ دینگی کے پھیلاو کا موجب بنے والے زیادہ تر نسل میں اضافہ یا تو بارش کے موسم میں ہو تا ہے اور یا پھر کم درجہ حرارت میں ممکن ہوتا ہے موجودہ موسم کی صورت حال میں لاروا کا کھلے ماجول مین زندہ دہنا نہایت مشکل ہے تاہم کمروں کے اندر روم کولر کے پانی میں مچھرابھی بھی لاروا کی افزائش جاری رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لاروا کو کنٹرول کر نے اور اس کے نارے آگاہی پروگرام کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ ڈینگی مہم کے تحت ہر فردواحد کو گھروں کے اندر متفقہ طور پر دو اہم اقدامات کو اختیار کر نا پڑے گاپہلی یہ کہ گھروں میں لاروے کی افزائش کی روک تھام کیلئے سپرے اور دوسرا یہ کہ مچھرون کے خاتمے کیلئے گھر کے تمام کونوں میں مچھر مار سپر ے کا ستعمال زیادہ سے زیادہ کی جائے۔۔انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کا بحی اضافہ کیا کہ لیڈی ہیلتح ورکروں کو یہ کام سونپ دیا گیا ہے کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں میں مچھرون کے خاتمے اور لاورا کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے آگاہی فراہم کریں گئے۔

متعلقہ عنوان :