ڈینگی ڈے کے سلسلے میں ریسکیو 1122 بھکر کی خصوصی واک اور سیمینار کا انعقاد

منگل 16 جون 2015 15:09

بھکر ۔16 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) انٹر نیشنل ڈینگی ڈے کے حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بھکر کی طرف سے سپیشل واک اورورکشاپ کا اہتما م کیا گیا ۔اس کے علاوہ ریسکیو1122آفس میں ڈینگی سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واک سوشل ویلفئر آفس سے شروع ہوئی اور TMA آفس میں اختتام پذیر ہو ئی جس میں ریسکیو 1122 بھکر کے آفیسر اور ریسکیو سٹاف شامل ہوئے۔اس سپیشل واک کامقصد ڈینگی سے بچاؤ ، احتیاطی تدابیر اور اس کے باقاعدہ ا علاج کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا تھا اور اس دوران آگاہی پمفلٹ اور لٹریچر بھی تقسیم کیا گئے۔