جنوبی کوریا ، میرس وائرس نے مزید 3افراد کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 19ہو گئی

منگل 16 جون 2015 16:23

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء )سانس کی بیماری میرس نے جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افرادکی جان لے لی جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ۔عالمی میڈیاکے مطابق جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے باعث مزید تین مریض دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق اس طرح اب تک اس وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم یا میرس کا آغاز 2012ء میں مشرق وسطیٰ سے ہوا تھا۔ اس علاقے کے باہر جنوبی کوریا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے پانچ ہزار دیگر افراد کو حفاظتی طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔