بھارتی چینی مضر صحت قرار دینے سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

منگل 25 ستمبر 2007 15:31

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2007) پاکستان اسٹینڈر کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پی سی ایس آئی آر نے بھارت سے درآمد کی جانے والی چینی کو مضر صحت قرار دے دیا ہے اور اس بارے میں رپورٹ لاہو ر ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں دائر ایک رٹ درخواست پر فاضل عدالت نے بھارتی چینی کے بارے میں پاکستان اسٹینڈر کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پی سی ایس آئی آر سے رپورٹ طلب کی تھی۔درخواست میں کیا گیا تھا کہ بھارتی چینی مضر صحت ہے اس لئے اسکی درآمد پر پابندی لگائی جائے ،عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چینی ناقص کوالٹی کی ہے اور اور اس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ،لہٰذا اسکی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہ دی جائے۔