کراچی ‘ملیریا اور ڈینگی پروگرام کے سربراہوں کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر نوٹس جاری

بدھ 17 جون 2015 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سیکریٹری صحت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ملیریا کنٹرول پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ناہید جمالی اور ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک کو وضاحتی مراسلے جاری کردیں اور ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر ان سے جواب طلب کریں یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدرت کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ پروگراموں کے سربراہ ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں سے متعلق بڑے پیمانے پر آگہی فراہم کرنے کاکام کریں اور عوامی آگہی کے لئے بڑے پیمانے پر ان بیماریوں سے آگہی کی ضرورت ہے کہ عام آدمی کو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں مختص فنڈز کو صحیح طریقہ سے استعمال کیا جائے اور تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہ اور متعلقہ ڈی ایچ اوز اور ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

کسی بھی گھوسٹ عملہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سیکریٹری صحت سندھ کو مزید ہدایت کی کہ وہ جناح ہسپتال کراچی کے معاملات کو دیکھیں اور ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیں۔

متعلقہ عنوان :