جنوبی کوریا میں میرس سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

جمعرات 18 جون 2015 14:00

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) سانس کی بیماری میرس کے سبب جنوبی کوریا میں مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ160 سے زائد افراد بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیاکے مطابق جنوبی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ وبائی مرض ’مِڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم یا مرس کے سبب اس ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی کْل تعداد 23 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس بیماری سے 160 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6700 افراد کو اس بیماری کے خدشے کے باعث طبی نگہداشت میں الگ تھلک رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میرس کا پھیلاوٴ ’ایک تنبیہ ہے جو توجہ کی متقاضی‘ ہے۔