سیلز ٹیکس میں اضافہ، مہنگی پرنٹنگ، پاکستان بھارت سے قرآن کریم کے نسخے درآمد کرنے پر مجبور ،پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کے طباعت شدہ قرآن پاک چھا گئے، پاکستان میں قرآن پرنٹنگ کا کاروبار منافع بخش نہیں، تاجر

بدھ 26 ستمبر 2007 17:25

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر2007) سیلز ٹیکس میں اضافہ، مہنگی پرنٹنگ حکومت کی عدم توجہی پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کے طباعت شدہ قرآن پاک چھا گئے۔ پاکستان بھی بھارت سے قرآن کریم کے نسخے درآمد کرنے پر مجبور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا میں اس وقت بھارت کے طباعت شدہ قرآن کریم کے نسخوں کی مانگ بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے، با خبر ذرائع ذرائع کے مطابق ملک میں مہنگا کاغذ، سیلز ٹیکس کے اضافے، پرنٹنگ پریس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی تاجر بھارت سے قرآن کریم کے نسخے درآمد کرا رہے ہیں۔

تاجروں کے موٴقف کے مطابق پاکستان میں خود تاجر کتب کو 650 روپے میں قرآن کا فی نسخہ جو دستیاب ہو تا ہے وہ انڈیا سے پاکستان آکر 150 روپے سے 180 روپے میں پڑ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت سعودی عرب سمیت عرب ممالک یورپی ممالک میں قرآن کریم کے زیادہ تر نسخے بھارت سے درآمد کئے جاتے ہیں۔ ”آئی این پی“ کو وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا اگر حکومت کاغذ پر ڈیوٹی فری کری دے تو پرنٹنگ میٹیریل اور بجلی کے ریٹ کم کئے جائیں تو پاکستان بھارت کی نسبت کہیں بہتر طباعت کے ساتھ نسخہ جات نہ صرف بیرون ممالک کی ڈیمانڈ پوری کر سکتا ہے بلکہ اندرون ملک زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔