پنجاب ، رواں ماہ مختلف مقامات سے8ہزارڈینگی لاروا ء برآمد

جمعہ 19 جون 2015 14:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) پنجاب میں رواں ماہ مختلف مقامات سے 8ہزار ڈینگی لاروا ء برآمد کئے گئے، لاہور میں سمن آباد،نشتر ٹاؤن،داتا گنج بخش اور راوی ٹاؤن ہائی رسک ایریاز قرار دیدیئے گئے تاہم صوبے میں اب تک ڈینگی کے 9کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں مگر عوامی مدد سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال،میانوالی، ڈیرہ غازی خان سمیت صوبیکے دیگر اضلاع سے رواں ماہ 8ہزار ڈینگی لاروا ء برآمد کئے گئے جس میں 4ہزار 187صرف لاہور ہی سے ہے،لاہور میں سمن آباد،راوی، داتا گنج بخش،واہگہ اور نشتر ٹاؤن ہائی رسک قراردیئے گئے ہیں تاہم صوبے میں 9 افراد میں مرض کی تصدیق کی گئی،جن میں سے 2شیخوپورہ، 1فیصل آباد اور 6کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :