پاکستان میں ایڈ ز کے مریضوں کی نصف تعداد کراچی میں ہے، اقوام متحدہ کا انکشاف
ہفتہ 20 جون 2015 11:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈز سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایڈ ز کی روک تھام اور اس سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کرے ۔وہ اپنے دفتر میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈزUNAIDS کے پاکستان میں متعین کنٹری ڈائریکٹر مارک صبا سے ملاقات کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ادارے کے اسٹریٹجک انفارمیشن ایڈوائزر ڈاکٹر راجول خان بھی مو جو د تھے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈز کے خاتمہ کیلئے کمیٹی قائم کی جا ئے گی جن کی مشاورت کو کراچی سے ایڈز کے خاتمے کی کوششوں میں شامل کیا جا ئے گا، کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی و غیر سرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔(جاری ہے)
کمشنر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ کراچی ملک کا ایڈز سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے ۔
سماجی بہتری اور صحت کی بہتری سے متعلق اداروں اور ماہرین کو اس پر توجہ دینے کی ضرور ت ہے ، کراچی انتظامیہ شہر میں ایڈز کی روک تھام اور متاثرہ افراد کی بحالی میں مربوط کردار ادا کرے گی۔یو این ایڈز کے پاکستان میں سربراہ مارک صبا نے کمشنر کراچی کو دنیا بھر میں اورکراچی میں ایچ آئی وی و ایڈز کی موجودہ صورتحا ل اور اس کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلا یا کہ کراچی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام اور اس کے خاتمہ اور سماجی تبدیلی میں یو این ایڈز کراچی کی ہر ممکنہ مدد و رہنمائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار 47 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔ کراچی کے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد بلدیہ ،کورنگی ، صدر اور سائٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کی ضروری سہولتیں پہچانے کیلئے کوششیں کرنے اور ان کے اسباب کے خاتمہ کیلئے اقدامات کر نے کی ضرور ت ہے ۔کمشنر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے ایڈز کے دنیا بھر سے 2020 تک مکمل خاتمہ کے ٹارگٹ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں ایڈز کے اسباب کا خاتمہ اور اس کے علاج کا موثر نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کی معاونت اور مشاورت کے ساتھ مواقع تلاش کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈز کے خاتمہ کیلئے کمیٹی قائم کی جا ئے گی جن کی مشاورت اور کوششوں کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی و غیر سرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.