جنوبی کوریا میں مرس وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات میں تیزی

ہفتہ 20 جون 2015 13:34

سیئول ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے حکام نے مرس وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بیماری سے ملک میں اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کنفرم کیسز کی تعداد 166 ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ بیماری پر قابو پانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں اور ہفتہ کو بیماری کا کوئی نیا کیس منظر عام پر نہیں آیا۔ اس وقت ملک میں 5200 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بیماری سے قبل ازیں سعودی عرب اور خلیجی ممالک متاثر ہوئے تھے۔