موڈیز نے مرس وائرس کے باعث جنوبی کوریا کی کریڈٹ منفی کر دی

ہفتہ 20 جون 2015 14:37

سیئول ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے مرس وائرس کے باعث جنوبی کوریا کی کریڈٹ منفی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے، اندرونی طلب میں کمی ہوئی ہے جبکہ اس کے نتیجہ میں اقتصادی بحالی کی کوششوں کو نقصان بھی پہنچے گا۔ ادارے نے ان حالات کے تناظر میں جنوبی کوریا کی اقتصادی آؤٹ لک نیگیٹیو کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس بیماری سے ملک میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔