ضلع نصیر آباد ،کتے اور سانپ کاٹنے کے ویکسین کی عدم دستیا بی

ہفتہ 20 جون 2015 15:16

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) ضلع نصیر آباد اور دیہی علاقوں میں سرکاری صحت کے اداروں میں عوام کو مشکلات کا سامنا ڈاکٹرز نہ آنے کے برابر ادویات کا نام ونشان تک نہیں کتے اور سانپ کاٹنے کے ویکسین بھی دستیاب نہیں ہوتے تفصیلات کے مطابق صحت کے مراکز ہیڈاکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی تحصیل تمبو تحصیل چھتر کے علاقہ میرحسن گوٹھ نبی بخش خان کھوسہ حمید آباد میں سرکاری ہسپتال موجود ہیں لیکن وہاں تعینات میڈیکل آفسیر اور دیگر ڈاکٹر اور ایل ایچ وی بہت کم حاضر ہوتے ہیں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں غریب مریض آتے ہیں لیکن پہلے ڈاکٹرز نہیں ہوتے اگر خدانخواستہ حاضر بھی ہو ایک لمبی مہنگی ادویات کی پرچی پرائیوت میڈیکل کے لیئے تھما دی جاتی ہے جوکہ غریب کی دسترس سے بھی باہر ہوتا ہے لاکھوں روپے کی آنے والے ادویات کا ریکارڈ میں ظاہر کرکے بیج دیئے جاتے ہیں ایمرجسنی میں آنے والے زخمیوں کو ڈیٹول بھی میڈیکل سے خریدنا پڑتا ہے اور سانپ اور پاگل کتے کی کاٹے کو بھی ڈاکٹر حضرات پرائیوٹ میڈیکل کی جانب پرچی لکھ دیتے ہیں علاقہ کے سماجی فلاحی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں گھوسڑوں ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لے عملی اقدامات کریں