ڈائریکٹر جنرل آپریشن فوڈ نے مزنگ کے علاقے میں سموسہ پٹی اور رول بنانیوالی تین فیکٹریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے پر سربمہر کردیا

ہفتہ 20 جون 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل آپریشن عائشہ ممتاز نے مزنگ کے علاقے میں سموسہ پٹی اور رول بنانے والی تین فیکٹریوں کے حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے پر سربمہر کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان تینوں فیکٹریوں نے لائسنس بھی حاصل نہیں کیا تھا اور وہاں پر کام کرنیوالے ملازمین گندہ اور کچھ تو بغیر پورے کپڑے پہنے کام کر رہے تھے اور صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے تھے کہ جس کی وجہ سے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ نے فیکٹریاں سیل کردی ہیں اور نمونے تجزیے کیلئے فوڈ لیبارٹری کو بھجوادئیے ہیں۔