محکمہ صحت کوگندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوؤں پر فوری مچھر و مکھی مار سپرے کی ہدایت

پیر 22 جون 2015 12:50

فیصل آباد ۔22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام علاقوں میں بالعموم اوربعض مقامات پر گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوؤں پر فوری طور پرمچھر و مکھی مار سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ز ہیلتھ و ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کے نام جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں خصوصی سپرے مہم شروع کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام جوہڑوں، فلتھ ڈپوؤں یا ایسے مقامات جہاں مچھر ، مکھی یا دیگر کیڑے مکوڑے و جراثیم پیدا ہونے اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے وہاں سپرے مہم کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سپرے کیلئے موٴثر دوا استعمال کی جائے تاکہ ا سکے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام افسران پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :