پنجاب میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا‘ نجی ٹی وی

پیر 22 جون 2015 15:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا،میوہسپتال لاہور میں زیرعلاج نوجوان غلام عباس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست ،ستمبر اور اکتوبر میں مرض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میو ہسپتال لاہور میں راوی روڈ کا رہائشی 32سالہ غلام عباس بخار کی حالت میں داخل ہوا،متاثرہ شخص کے خون کے نمونے انسٹیوٹ فارپبلک ہیلتھ میں بھیجے گئے جہاں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق اگست سے اکتوبر تک ڈینگی وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے جبکہ رواں برس صوبے بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ ایک ۲۱۱مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :