سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اس سے ملک میں جمہوریت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ شوکت عزیز۔۔ اس فیصلے سے مستقبل بارے غیر یقینی صورت حال ختم ہوگی ، تمام طبقے کھلے دل سے فیصلہ قبول کریں ، انتخابی عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تجویز اور تائید کنندگان سے بات چیت
ہفتہ 29 ستمبر 2007 12:32
(جاری ہے)
وزیرا عظم نے صدر کے حق میں فاضل عدالت کے فیصلے پر تجویز اور تائید کنندگان کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس فیصلے سے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورت حال ختم ہوگئی ہے ۔
اس فیصلے سے آئین کی بالا دستی اور عدلیہ کی خودمختاری بھی ثابت ہوئی ہے تمام طبقوں کو یہ فیصلہ کھلے دل سے قبول کرنا اور انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے پاس صدر کے دوبارہ انتخاب کیلئے واضح اکثریت موجود ہے صدر کے دوبارہ انتخاب سے ترقی اور استحکام کی طرف سفر جاری رہے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد نیا مرحلہ شروع ہوگا حکومت انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور کسی کوقانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صدر کے تجویز اور تائید کنندگان نے وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اس فیصلے پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پالیسیوں اور تسلسل اور استحکام یقینی ہوگا جو ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے انہوں نے کہاکہ صدر جنرل پرویز مشرف کی دوبارہ کامیابی سے ملک میں سیاسی استحکام یقینی ہوگا وہ چھ اکتوبر کو صدر کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.