جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباء سے 18افراد ہلاک

بدھ 24 جون 2015 12:06

جوبا۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباء سے 18افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی سوڈان کے شہر جاوا میں قائم مہاجرین کے کیمپ میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑنے کے نتیجہ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ‘ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 169 افراد کیاس مرض سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں گزشتہ برس پھیلنے والی ہیضے کی وباء کے نتیجہ میں 144 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ وزیر صحت نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت وباء پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔