شور والی سڑکوں کے قریب رہنے والے افراد کی زندگی کا دورانیہ کم ، دل کے دورے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں،ماہرین

بدھ 24 جون 2015 14:06

شور والی سڑکوں کے قریب رہنے والے افراد کی زندگی کا دورانیہ کم ، دل کے ..

پیرس ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شور زدہ سڑکوں کے قریب رہنے والے افراد میں زندگی کا دورانیہ کم اور دل کے دورے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن سکول آف ہائی جین اینڈ میڈیسن کی ماہر جینا ہیلونن کی سربراہی میں گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایسی سڑکیں جہاں دن کے اوقات میں ٹریفک کا شور 60 ڈیسیبل سے زیادہ ہوتا ہے وہاں اموات کی شرح ایسے علاقوں کی نسبت جہاں شور 55 ڈیسیبل یا اس سے کم ہو چار فیصد زیادہ ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھی ایسے علاقے جہاں ٹریفک کے شور کی شرح 55 ڈیسیبل ہو وہاں زندگی کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔زیادہ شور والے علاقوں کے باسیوں میں دل کے دورے کے امکانات بھی پانچ فیصد بڑھ جاتے ہیں جبکہ زیادہ بزرگ افراد میں یہ شرح 9 فیصد تک بھی جا سکتی ہے۔