وسطی اورکزئی ایجنسی میں پالتو جانوروں میں منہ کھرکی بیماری ‘درجنوں مال مویشی ہلاک، بیماری وبائی شکل اختیا کر گئی ہے

بدھ 24 جون 2015 14:07

ھنگو۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء ) وسطی اورکزئی ایجنسی میں پالتو جانوروں میں منہ کھر کی بیماری سے درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایجنسی کے مختلف علاقوں چھپر مشتی ،درند شیخان و دیگر علاقوں میں عوام کے پالتو جانوروں پر منہ کھرکی بیماری کے باعث اب تک درجنوں مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ‘سینکڑوں بیمار ہیں مگر اب تک محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی ایجنسی اور محکمہ صحت اورکزئی ایجنسی کے جانب سے اس بیماری کی روک تام کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی ویکسینیشن کی گئی ہے جس کے باعث یہ بیماری وبائی شکل اختیا کر گئی ہے۔

لوگوں کے پالتو جانوروں کی ہلاکت سے اب تک لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے علاقے میں اس بیماری کا نوٹس لیکرفوری طورپر ٹیمیں روانہ کی جائیں بصورت دیگر ہم احتجا ج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :