بھارت میں اعضاء کی پیوند کاری بارے مطالعہ و تحقیق کی یونیورسٹی نے کام شروع کردیا

بدھ 24 جون 2015 14:13

احمد آباد ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) بھارت میں اعضاء کی پیوند کاری بارے مطالعہ و تحقیق کی یونیورسٹی نے کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق500 ملین روپے کی لاگت سے بننے والی گجرات یونیورسٹی برائے پیوند کاری کا افتتاح گجرات کے وزیراعلیٰ انندی پٹیل نے کیا جس میں گردوں کی نالیوں کے کام کرنے، ڈائلاسز کی تکنیک ، اعضاء کی غیرفعالیت کو روکنے، ٹرانسپلانٹیشن امیونولوجی وغیرہ بارے پڑھایا جائے گا اور اس یونیورسٹی کے اساتذہ اورماہرین امریکی ، بھارتی اور کینیڈین یونیورسٹیوں سے لئے جائیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں گردوں کے سالانہ 4 ہزار آپریشن ہوتے ہیں جبکہ50 ہزار مریضوں کا سالانہ ڈائلاسز کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :