سگریٹ نوشی کرنے والوں کو پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے،امریکی ماہرین

بدھ 24 جون 2015 14:14

فلوریڈا ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے لاکھوں افراد کو مستقبل میں پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہونے کا دوسروں کی نسبت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تقریباً45 سے 50 سال کی عمرکے 10 سالوں تک روزانہ ایک ڈبی سگریٹ پینے والے9 ہزار افراد کے مطالعاتی جائزے میں ان کی سانس لینے کی صلاحیت، سی ٹی سکینزاوردیگرعوامل کا جائزہ لیا گیا جس کے دوران پتہ چلا کہ ان افراد میں سے55 فیصد کو سگریٹ نوشی کے باعث سانس کی نالیاں تنگ ہونے جانے والی بیماری لاحق نہیں تھی تاہم ان میں یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں تھی ۔

ان میں42 فیصد کو ہوا، سانس کی نالیاں تنگ ہونے جبکہ23 فیصد کو سانس اکھڑنے کی بیماری لاحق تھی جس سے ماہرین نے اخذ کیا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے لاکھوں افراد کو مستقبل میں پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہونے کا دوسروں کی نسبت زیادہ امکان ہوتا ہے۔