جنوبی کوریا کے دوبڑے ہسپتالوں میں مرس وائرس پر قابو پانے کیلئے علاج معالجہ کی خدمات کی فراہمی معطل

بدھ 24 جون 2015 15:43

سیئول ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) جنوبی کورین دارالحکومت میں سانس کی بیماری مرس پر قابو پانے کے سلسلہ میں دوبڑے ہسپتالوں میں اس بیماری کے علاج معالجہ کی خدمات کی فراہمی معطل کردی گئی۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ نے جنوبی کورین محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے حوالہ سے بتایا کہ جن دو بڑے ہسپتالوں میں اس بیمارکے علاج معالجہ کی خدمات معطل کی گئی ہیں ان میں سے ایک ہسپتال کے وارڈ میں داخل مریضوں میں سے وائرس کے دو ممکنہ مریض منظر عام پر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگرمریضوں میں سام سنگ میڈیکل سینٹر کی ایک نرس شامل ہیں ، سام سنگ میڈیکل سینٹر مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سینڈروم(مرس) کے پھیلاؤ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اس ہسپتال میں داخل مریض کی تیمار داری کرنے والے رشتہ دار مرس جیسی بیماری کی علامات پائی گئیں جس کے بعد حام نے مذکورہ بالا دونوں ہسپتالوں میں مرس کی بیماری کا علاج معطل کردیا ہے۔ جنوبی کوریا میں اب تک179 افراد مرس کے وائرس کی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری مرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد27 ہوگئی ہے۔