گنی میں ملیریا سے مرنے والوں کی تعداد ایبولا کی اموات سے زیادہ ہوسکتی ہے،ماہرین

بدھ 24 جون 2015 15:46

پیرس ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس سے متاثرہ ملک گنی میں ملیریا کی وباء پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد ایبولا کی اموات سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی مرکز برائے ڈیزاسٹر کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ماہر میٹیوز پلوسنکی کی رہنمائی میں گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ جس میں گنی کے 120 میڈیکل سنٹرز کا جائزہ لیا گیا،کے مطابق ہزاروں افراد نے ملیریا سے بچاؤ کیلئے طبی امداد حاصل کرنے سے گریز کیا تاکہ ایبولا کا وائرس ان میں سرایت نہ کرجائے۔

ان میں سے ساٹھ مراکز ایسے تھے جہاں ایبولا متاثرہ افراد بڑی تعداد میں داخل تھے جبکہ دیگر ساٹھ طبی مراکز میں اس وباء کا کوئی مریض نہیں تھا۔انھوں نے ان مراکز کا تقابل 2013 ء کی صورتحال اور 2011 ء سے 2014 ء کے دوران ملیریا کے حامل افراد کی تعداد سے کیا۔انھوں نے کہا کہ ایبولا وائرس کا پھیلنا ملیریا کی روک تھام کے راستے میں بڑی رکاوٹ کے طور پر سامنے آیا۔