سیرا لیون میں دوبارہ ایبولا کی وبا کا خطرہ

جمعرات 25 جون 2015 14:07

فری ٹاوٴن ۔25جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) سیرا لیون کے دارالحکومت فری ٹاوٴن میں ایبولا وائرس کے نئے کسیز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق افریقی ملک سیرا لیون میں قائم نیشنل ایبولا رسپانس سینٹر نے مزید 3 افراد کے اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اس ملک میں ایبولا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا، جس کے باعث امید ہونے لگی تھی کہ وہاں اس وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس ایک مرتبہ پھر پھیل سکتا ہے۔ اس تناظر میں فوری احتیاطی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔