پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد55 ہزار ہے۔ وفاقی وزیر صحت

اتوار 30 ستمبر 2007 15:32

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ ایڈز ایک خطرناک بیماری ہے اس کی روک تھام شعور اور خود احتیاط کرنے سے ہی ممکن ہے پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد5500 ہزار ہے جبکہ ایچ آئی وی وغیرہ کو ملا کر 35ہزار کیس رجسٹرڈ ہیں بھارت میں .57ملین لوگ اس موذی مرض کا شکار ہیں ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں \"آئی این پی\"سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد نصیر خان نے کہا کہ ایڈ ز ایک موذی مرض ہے حکومت اس کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اس وقت 5ملین پاکستانی مڈل ایسٹ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں روزگار کے سلسلے یا وہیں مقیم ہیں ہم ان کو بھی واچ کر رہے ہیں کیونکہ جب یہ لوگ اپنی فیملیز سے دور ہوتے ہیں تو پھر اپنی جسمانی ضرورت کیلئے کبھی کبھا ر غلط راستے اختیار کرتے ہیں کیونکہ اس وقت ایک تو ان کے پاس پیسہ بھی آ چکا ہوتا ہے اور دوسرا وہ اپنی فیملیز سے دور ہوتے ہیں خاص کر ہم مڈل ایسٹ میں رہنے والوں کو واچ کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ اگر وہ اس موذی مرض کا شکار ہوں تو اس کا تدارک کیا جائے انھوں نے کہا کہ کہ ایڈز سے متعلق پاکستان میں اس وقت 5500ہزار کیسز کنفرم ہیں جبکہ ایچ آئی وی کو ملا کر 35ہزار کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد .

57ملین ہے انھوں نے کہا کہ حکومت ایڈز کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے مگر اس کیلئے صحت کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور عام آدمی کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہو گا اور لوگوں کو اس موذی مرض کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ وہ احتیاط کریں اور اس سے بچیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :