ٹریفک کے شور سے زندگی میں کمی واقع ہوسکتی ہے،تحقیق

جمعہ 26 جون 2015 14:36

اسلام آباد ۔26جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) ٹریفک کے شور سے زندگی میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ یہ بات یورپین ہرٹ ڈیزیزز میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتائی گئی ۔ نتائج کے مطابق زیادہ عرصہ تک سڑک کے کنارے اور ٹریفک کے شور میں زندگی بسر کرنے والے افراد کی مجموعی زندگی میں عام افراد کے مقابلہ میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور ٹریفک کا شور اور دھواں بڑی عمر کے افراد کیلئے کئی طرح کی طبی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن میں کی گئی طبی تحقیق کے دوران 86لاکھ افراد کے اعدادو شمار اکٹھے کئے گے اور سات سال کے دوران جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے کے دوران ٹریفک کے شور کی وجہ سے سڑکوں کے ارد گرد رہائش پذیر افراد کی تعداد کو مختلف بیماریوں کے حوالے سے ہسپتال داخل ہونا پڑا جبکہ رات گیارہ بجے سے صبح سات بجے کے دوران ہسپتالوں سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد کم رہی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے شور کی وجہ سے شرح اموات میں چار فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔