جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے مزید دو افراد ہلاک

جمعہ 26 جون 2015 14:41

سیئول ۔ 26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر31 ہوگئی۔ جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرس وائرس سے سام سنگ میڈیکل سنٹر میں ایک ڈاکٹر بھی متاثر ہوا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر181 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اس مرض سے متاثرہ مزید دو افراد بھی ہلاک ہوگئے ہیں جن سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر31 ہوگئی ہے۔ بیان کے مطابق 7مریضوں کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جس سے صحت یا ہوکر ہسپتالوں سے جانے والے افراد کی تعداد81 ہوگئی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 69 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 13افراد کی حالت نازک ہے۔