میرس وائرس کے سدباب کیلئے جنوبی کوریا میں نئی قانون سازی

جمعہ 26 جون 2015 15:00

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء)جنوبی کوریا نے میرس وائرس کے سدباب کے لیے ایک نیا قانون متعارف کرادیا، جس کے تحت احتیاطاً طبی نگرانی اور مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے سے متعلق سخت ضوابط اور بیماری کے انسداد کے اقدامات کو تسلیم نہ کرنے والوں کو سزا دی جا سکے گی۔عالمی میڈیا کے مطابق میرس وائرس کے سدباب کے لیے جنوبی کوریا میں نئی قانون سازی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پارلیمان میں منظور کیے گئے اس قانون کے تحت اس وائرس سے متاثرہ ایسے افراد جنہوں نے حکام سے جھوٹ بولا یا درست معلومات فراہم نہ کیں، انہیں بھی جرمانے یا قید کا سامنا کرنا ہو گا۔ قانون کے مطابق اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو دو برس تک قید یا 20 ملین وان جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔میرس وائرس سے اب تک جنوبی کوریا میں 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔