سگریٹ نوشی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے،ڈاکٹر خلیل احمد رانا

جمعہ 26 جون 2015 16:47

سرگودھا ۔26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) سگریٹ نوشی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ ا س کے استعمال سے ناصرف پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ نظام تنفس متاثر ہو جاتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ بدقسمتی سے نوجوان نسل کیساتھ ساتھ خواتین میں بھی سگریٹ نوشی بڑھ رہی ہے۔ جو گلے کے کینسر کا موجب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے منہ اور گلے کا کینسر بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے علاوہ دیگر نشہ کرنیوالی اشیاء بھی نوجوانوں کو مختلف ذرائع سے بآسانی مل جاتی ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نشے کی پہلی وجہ سگریٹ نوشی ہے حکومت کو چاہیئے کہ سگریٹ کی قیمت اس قدر زیادہ کردی جائے کہ کوئی عام شخص سگریٹ نہ خرید سکے ۔ڈاکٹر خلیل رانا نے مزید کہا کہ حکومت 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ خریدنے کی پابندی کے قانون پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :