نارنگ منڈ ی،خاتون گیسٹروکے جان لیوامرض کے باعث جاں بحق

ہفتہ 27 جون 2015 16:42

نارنگ منڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء)نواحی گاؤں دودھے میں چاربچوں کی ماں گیسٹروکے جان لیوامرض کے باعث جاں بحق ہو گئی جبکہ گیسٹرو نے پورے علاقے میں پریشان کن صورتحال پیداکررکھی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ محنت کش کسان محمدحسن کی بیوی کوگیسٹرو کے باعث لاہورہسپتال لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکی واضح رہے کہ نارنگ منڈی وگردونواح میں گیسٹرونے شدت اختیا ر کرلی ہے وہ بچے بھی اس کا شکارہورہے ہیں محکمہ صحت کے مطابق موسم گرمامیں بداحتیاتی سے یہ مرض لاحق ہوجاتاہے ۔