امریکی ایتھلیٹ ال اورٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

منگل 2 اکتوبر 2007 14:44

میامی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02اکتوبر2007) چار بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ” ال اورٹر“ فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔امریکی ایتھلیٹ ال اورٹر نے ڈسکس تھرو میں مسلسل چار بار اولمپک گولڈ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی اولمپک کمیٹی کے مطابق وہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ ال اورٹر نے سب سے پہلے 1956 کے اولمپک گیمز میں سونے کا تمغا حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے لگاتار یہ کامیابی 1960، 1964 اور 1968 کے اولمپکس میں بھی حاصل کی۔ ان کے علاوہ صرف کارل لوئس ایسے امریکی ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے مسلسل چار بار اولمپک گولڈ جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :