سوات میں گیسٹروکی وباء ‘ درجنوں مریض ہسپتال داخل

پیر 29 جون 2015 12:03

سوات۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) سوات میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،سیدوشریف ہسپتال میں روزانہ درجنوں مریضوں کولایا جارہا ہے ،ڈاکٹروں نے پانی ابال کر اور تازہ وصاف خوراک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ،سوات میں موسمی تبدیلی اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی غیر شفاف پانی اور تازہ اور صاف خوراک نہ ہونے کی وجہ سے گیسٹروکی وبا پھوٹ پڑی اور ضلع بھر میں سیکڑوں مریض اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں ،سیدوشریف ہسپتال کی کیجولٹی یونٹ میں گیسٹرو کے درجنوں مریضوں کولایا جارہا ہے اس حوالے سے سیدوشریف تدریسی ہسپتال کے شعبہ میڈیکل کے انچار ج پروفیسر ڈاکٹر عزیزاحمد نے کہاکہ یہ بیماری عموماًبارشوں کے بعد موسمی تغیر اور ساتھ ہی حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پانی اور گلی سڑی اور غیر شفاف خوراک کھانے کی وجہ سے پھیلتی ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ جولائی سے اکتوبر کے مہینے تک پانی کو ابال کر استعمال کریں اور خوراک بالکل تازہ اور صاف کھا نا چاہیے تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :