بلند فشار خون، بلڈ پریشر کو خوراک کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے،ترک ماہرین

بدھ 1 جولائی 2015 12:01

بلند فشار خون، بلڈ پریشر کو خوراک کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے،ترک ..

استنبول۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) استنبول یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون کو خوراک کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر بھی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے تاہم اسے خوراک کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں 25 سے 30 کلو ریز سیاہ چاکلیٹ کھانے سے بلڈ پریشر کو نارمل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹماٹر اینٹی آکسی ڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پر مبشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سبزیوں میں سلاد ‘ بند گوبھی اور کھیرا بھی بلڈ پیشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔

دودھ جس سے بالائی نکال لی گئی ہو اس میں کیلیشم ‘ پوٹاشیم اور وٹامن ڈی ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں اسی کے استعمال سے بھی بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ بلند فشار خون کے مرض میں چقندر کا جوس پلانا بھی مفید ہے اور اس میں موجود نائٹریٹس 24 گھنٹے میں بلڈپریشر کو کم کردیتا ہے جبکہ کیلوں میں پایا جانے والا پوٹاشیم بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔