ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کنٹونمنٹ بورڈزکا اجلاس ‘مختلف امورپر تبادلہ خیال
بدھ 1 جولائی 2015 12:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نعمان جمیل نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور انسدادڈینگی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کی آمدکے پیش نظر ڈینگی سیزن میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کیلئے آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس اور دیگرسرگرمیوں کو مزیدتیزکردیں۔بارش کی صورت میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
نیز شہریوں کو اپنی چھتوں ، ایئرکولرز، گملوں اور سوئمنگ پولز کو صاف رکھنے کیلئے آگاہی مہم کو جاری رکھا جائے۔انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کنٹونمنٹ بورڈزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں ڈی ڈی ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئرانٹامالوجسٹ سعیدالرحمن،تعلیمی اداروں کے سربراہان،ڈی ایچ اے،کینٹ کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی -اجلاس میں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز میں ڈینگی لاروا کی روک تھام اوراس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں قبرستانوں ،کباڑخانوں ،ہسپتالوں اور دیگر مقامات میں صفائی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے رپورٹ پیش کی گئی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.