کوئٹہ میں 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 2 جولائی 2015 11:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پشتون آباد کے رہائشی 4 سالہ بچے میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں برس بلوچستان میں ریکارڈ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ شریف اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس بلوچستان میں اب تک پولیو کے ریکارڈ کیسزکی تعداد 4 جب کہ کوئٹہ میں 2 ہوگئی ۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک کوئٹہ، لورالائی اورقلعہ عبداللہ سے پولیوکیسزرپورٹ ہوئے ۔