وٹامن اے کے زیادہ استعمال سے قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے، امریکی ماہرین

جمعرات 2 جولائی 2015 17:02

لاس اینجلس ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامن اے کے زیادہ استعمال سے قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وٹامن اے کا کثیراستعمال بھی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے، ہرچیز میں اعتدال بے حد ضروری ہے، وٹامن کا زیادہ استعمال قوت مدافعت کو کم کرتا ہے اور مختلف انفکیشن کا باعث بھی بنتا ہے اس لئے اعتدال کے اصول پرعمل پیرا ہوکر قوت مدافعت کو بحال رکھ کر صحت مندانہ اور فعال زندگی گزارنا ممکن ہے۔