جنوبی کوریا کے سام سنگ میڈیکل سنٹر کی ڈاکٹر میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:14

سیول ۔04جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)جنوبی کوریا میں ایبولا وائرس کی آماجگاہ سمجھے جانے والے سام سنگ میڈیکل سنٹر میں ایک اور خاتون ڈاکٹر کے ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سام سنگ میڈیکل سنٹر کی 25سالہ ڈاکٹر میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک میں ایبولا وائرس کے کیسز کی تعداد 185ہوگئی ہے جن میں سے 90کیس صرف سام سنگ میڈیکل سنٹر سے سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم کا پہلا کیس رواں سال 20مئی کو سامنے آیا تھا جبکہ 32افراد جان لیوا وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔