بیمہ صحت سکیم کیلئے9ارب روپے مختص

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)حکومت نے رواں مالی سال کے دوران صحت کے بیمے کی پالیسی تیار کی ہے جس کیلئے نوارب روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیم کا مقصد معاشرے کے نادار طبقوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ابتدائی طور پر سکیم تیئس اضلاع میں شروع کی جائے گی بعد میں اس کا دائرہ بتدریج60 فیصد نادار طبقے تک بڑھایا جائے گا۔