جعلی ڈاکٹر معا شر ے میں شو گر ،بلڈ پر یشر،ہڈ یو ں کے بھر بھرے پن ودیگر کئی بیما ر یو ں کا سبب بن رہے ہیں، ڈاکٹر طا رق محمو د

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:34

لاہور۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں کا کہنا ہے کہ جعلی ڈاکٹر معا شر ے میں شو گر ،بلڈ پر یشر ،گر دوں ودیگر کئی بیما ر یو ں کا سبب بن رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز(رجسٹر ڈ) کے زیر اہتما م مجلس عا ملہ کے اجلا س میں کیا۔

(جاری ہے)

مجلس عا ملہ کے اجلا س میں اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز کی جا نب سے ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں نے ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے جا ری عطا ئیت کے خلا ف مہم کو سر اہا گیا اور یہ مطا لبہ کیا گیا کہ کیو نکہ پہلے قا نو ن مو جو د نہیں تھا اس لیے جعلی ڈاکٹر سز ا سے بچ جا تے تھے لیکن اب ہیلتھ کیئر کمیشن کہ قا نو ن کے مطا بق کو ئی شخص جو پا کستا ن میڈ یکل اینڈ ڈینٹل کو نسل یا کو ئی ہو میو پتھک فز یشنز جو کہ نیشنل کو نسل آ ف ہو میو پتھی یا کو ئی حکیم جو کہ نیشنل کو نسل آ ف طب سے رجسٹر ڈ نہیں ہے وہ پر یکٹس کر نے کا اہل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی اگر کو ئی قا نو ن کی خلا ف ورزی کر ے تو اسے 5لا کھ روپے جر ما نہ 3سا ل قید کے ساتھ ساتھ اس کا کلینک ہمیشہ کے لئے سربمہر کر دیا جائیگا۔