نیلم ‘ وبائی و متعدی امراض سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے

منگل 7 جولائی 2015 13:03

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمتین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وبائی و متعدی امراض سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اضافی ادویات فراہم طبی عملہ کو مکمل حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایمبولنسز کو آن روڈ کر دیا گیا ہے تمام مراکز میں ویکسین کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے عوام کو امراض کے تدارک کے لئے آگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے ڈاکٹر عبدالمتین خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بالائی علاقے مون سون کی رینج میں آگئے ہیں گرم مرطوب موسم برسات کی وجہ سے ہیضہ اسہال ٹائی فائیڈ ہیپا ٹائٹس جیسے امراض کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے بچے ان امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ان بیماریوں میں اضافہ خطرناک ھد تک بڑھ گیا ہے اگست کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اس سے قبل بالائی اور پہاڑی علاقے مون سون کی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان بیماریوں سے محفوظ رہتے تھے لیکن ماحولیاتی آلودگی او موسمیاتی تبدیلیوں نے وبائی و متعدی امراض کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے حکومت اور محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں تمام طبی مراکز میں اضافی ادویات اینٹی بائیوٹکس، اینٹی امیبکس مہیا کر دی ہیں ہیلتھ سنٹرز پر پولیو ، خسرہ، نمونیا، ذہریلے جانورون کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کر دی گئی ہے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں عوام کو بیماریون سے آگاہی اور ان کے تدارک کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

عوام اپنے ارد گرد کے ماحول اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں باسی او غیر معیاری اشیاء کا استعمال موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی جگہ کوئی بیماری پھیلنے کی صورت میں اس پر کنٹرول کے لئے خصوسی طبی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تمام طبی سنٹرز کی ایمبولنس کو آن روڈ کر دیا گیا ہے غیر حاضری کا تصور ختم کر دیا گیا ہے حکومت کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق محکمہ صحت کو نیلم میں مکمل فعال بنا دیا گیا ہے ہسپتالوں حقیقی معنوں میں شفا خانے بنایا گیا ہے ملازمین عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات مہیا کر رہے ہیں ہسپتالوں کی مشینری کو ذاتیا خراجات سے فنکشنل کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ سابق لوگوں کو عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ناہضم ہو رہی ہے مظفرآباد میں بیٹھ کر جھوٹی اور من گھڑت بیان بازی کر رہے ہیں۔

ڈرائیور اور کلرک کی لڑائی کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو معطل کر کے انکوائری کمیشن بنا دیا گیا ہے کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے کمیشن کی رپورٹ کے مطابق قصور وار کے خلاف کاروائی ہو گی بالائی نیلم میں30 بیڈ کے ہسپتال کے لئے فزیبلٹی مکمل کر لی گئی ہے ادویات فراہم کرنے والے ادارہ پی پی ایچ آئی کو ہمہ وقت ادویات کی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔