آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کے فلو سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت

بدھ 8 جولائی 2015 13:50

سڈنی۔ 08 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے فلو سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ آسٹریلوی وزارت صحت نے آئندہ چند مہینوں میں فلو وائرس پھیلنے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فلو ویکسی نیشن کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں فلو وائرس کے بڑھنے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے لہٰذا شہریوں کو سردیوں کی آمد سے قبل ہی ویکسی نیشن کرلینی چاہئے کیونکہ یہ جسم کے اندر 3 ہفتوں بعد قوت مدافعت کے نظام کو تقویت دیتی ہے اس لئے ہر کسی کو چاہئے کہ وہ وقت پر ویکسی نیشن کروالے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آسٹریلیا میں فلو وائرس سے تقریباً 9 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے تھے اور ہر سال تقریباً 3ہزار کے قریب افراد اس وائرس کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔