چین میں 10 لاکھ کمپیوٹروں پر وائرس کا حملہ

منگل 9 اکتوبر 2007 11:15

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2007) چین میں کمپیوٹروں پر وائرس کا حملہ‘ دس لاکھ کمپیوٹر متاثر ہوگئے۔ چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں دس لاکھ کمپیوٹرز پر وائرس کا حملہ ہوا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق تین مختلف قسم کے وائرس نے کمپیوٹروں کو نشانہ بنایا۔چین میں اس وقت ایک سو تیس ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم متعدد انٹرنیٹ صارفین کے مطابق انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دس لاکھ کے قریب کمپیوٹر وائرس کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں۔

یہ اس برس پہلا موقع نہیں کہ چین میں کمپیوٹر صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ہو۔ اس سے قبل اس برس کے اوائل میں بحرالکاہل میں آنے والے زلزلے سے زیرِ سمندر کیبل کو نقصان پہنچا تھا اور اسی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :