پاکستان میں 10لاکھ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہیں،طبی ماہرین

جمعرات 9 جولائی 2015 13:14

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء)طبی ماہرین کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریبا ً10لاکھ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجوہات میں رشتہ داروں میں آپسی شادیاں اور حاملہ خواتین کیلئے ناکافی طبی سہولیات بھی ہیں۔ہر سال ہزاروں بچے اس وجہ سے جاں بحق ہو رہے ہیں جس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائشی قلب کے امراض میں 80 فیصد صحت یابی کے امکانات ہیں اگر بر وقت مداخلت اور علاج کر لیا جائے۔ بیشتر والدین غربت اور مفلسی کے وجہ سے اپنے بچوں کا علاج کرانے سے قاصر رہتے ہیں اور ان کے بچے ان کے سامنے دم توڑ جاتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت جہاں ڈینگی اور ملیریا اور اس جیسی دیگر بیماریوں کی ایڈورٹائزمنٹ پر کروڑوں روپے خرچہ کرتی ہے وہیں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے بھی ایک علیحدہ ہسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا بچوں کا مسئلہ ڈینگی اور ملیریا سے زیادہ سنگین ہے مگر یہ حکومتی عدم توجہی کے باعث نظروں سے اوجھل ہے۔