طب کا نوبیل انعام دو امریکی اور ایک برطانوی سائنسدان نے جیت لیا

منگل 9 اکتوبر 2007 11:56

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2007) 2007ء کا طب کا نوبیل انعام تین سائنس دانوں کو چوہوں میں جین کے عمل دخل پر ریسرچ میں انکشافات کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ امریکی سائنس دانوں ، ماریو کپیچی اور اولیور سمیتھیز اور برطانیہ کے مارٹن ایونز کو دیا گیا ہے ۔ ان تین سائنس دانوں کو یہ اعزاز چوہوں میں جین کو ہدف بنانے یا جین ناک آوٴٹ نامی تحقیق پر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طریقے کی مدد سے سائنس دان جین کی تبدیلی کے صحت اور بیماریوں پر اثرات کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔ گزشتہ روز کا نوبیل انعام ان چھ میں سے پہلا ہے جن کا اعلان اگلے کئی روز میں ہو گا۔ کیمسٹری ، ادب اور اکنامکس کے ساتھ ساتھ امن کے گرا ں قدر نوبیل انعام کا اعلان جمعہ کو ہو گا۔ سابق امریکی نائب صدر ایل گور کو گلوبل وارمنگ پر ان کے کام اور ان کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’ ایک تکلیف دہ سچ کے لیے اس انعام کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہاہے ۔ کینڈا کی ماحولیات کی سر گرم کارکن شیلا واٹ کلوٹیئر کو بھی قطبِ شمالی میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کی وجہ سے ممکنہ امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :