فرانس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین طبعیات کیلئے مشترکہ طور پر نوبل انعام کا اعلان۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ، سابق ہیوی ویٹ چیمپئین محمد علی اور موسیقار۔۔ روی شنکر بھی نامزد

بدھ 10 اکتوبر 2007 12:08

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2007ء) فرانس کے ماہر طبعیات البرٹ فرٹ اور جرمنی کے پیٹر گورین برگ کو سنہ دو ہزار سات کیلئے فزکس کے شعبہ میں مشترکہ طور پر نوبل انعام دیا گیا ہے جبکہ امن کے نوبل انعام کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت مختلف شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سابق ہیوی ویٹ چیمپئین محمد علی اور موسیقار۔

۔ روی شنکر۔۔ بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نوبل فاﺅنڈیشن کے مطابق فزکس میں انعام حاصل کرنے والے دونوں سائنسدانوں نے کمپیوٹرز، آئی پوڈز اور دیگر ڈیجیٹل آلات میں استعمال ہونے والی ہارڈ ڈسک کے حجم میں کمی کے حوالہ سے اہم ایجاد متعارف کرائی ہے جس کے باعث کمپیوٹر کی صنعت کو دنیا بھر میں فروغ ملا اور ہارڈ ڈرائیو میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

امن کے نوبل انعام کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا نام شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آب و ہوا میں‌تبدیلی کے بین الاقوامی پینل کے سربراہ راجندراپاچوری، آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار بونو، ، امریکی ٹاک شو پروگرام کی میزبان اوپراہ ونفری اور اقوام متحدہ کے سابق سفیر اسٹیفن لیویس سمیت مختلف شخصیات نوبل انعام کے نامزد امیدواروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :